ڈیرہ مراد جمالی ، پولیو ٹیم پر فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

news-banner

پاکستان - 15 اپریل 2026

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ٹی این ٹی کالونی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ 

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اُس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم معمول کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

 

 واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

 ذرائع کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت فرمان بشیر بہرانی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

 

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔