تازہ ترین - 16 اپریل 2026
چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا۔امریکی وزیر خزانہ
تازہ ترین - 16 اپریل 2026
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو روکے گا۔ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو آج دوسرا دن ہے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا۔
امریکی سینٹ کام کےمطابق 48 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہوا یا باہر نہیں نکلا، 9 بحری جہازوں نے امریکی افواج کی طرف سے واپسی کے احکامات کی تعمیل کی۔
دیکھیں

