پاکستان - 16 اپریل 2026
پلاسٹک سرجنز کی 30ویں بین الاقوامی کانفرنس
تازہ ترین - 16 اپریل 2026
پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کے زیر اہتمام 30ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طبی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین، 12 بین الاقوامی ماہرین اور ملک بھر کے ممتاز تدریسی اداروں سے تعلق رکھنے والے سرجنز نے شرکت کی، شرکاء کی فعال شرکت، سائنسی مباحثے اور نیٹ ورکنگ سیشنز کانفرنس کے نمایاں پہلو رہے۔
کانفرنس کے دوران نان انویسو جمالیاتی طریقہ کار اور جدید طبی ٹیکنالوجی پر خصوصی سیشنز اور لائیو ڈیمانسٹریشنز بھی پیش کی گئیں، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
ماہرین کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی کاوشوں کے باعث صحت کے شعبے میں اصلاحات اور جدید طبی تحقیق کو نئی جہت ملی ہے، جس سے پاکستان کا ہیلتھ سیکٹر عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔
شفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے تعلق رکھنے والے پروفیسر مامون رشید نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت ان کے لیے اعزاز ہے اور تعلیمی سیشنز شرکاء کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔
استنبول سے آئے ڈاکٹر شرفیتکے نے کانفرنس کو خوشگوار اور مفید علمی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جونیئر اور سینئر سرجنز کے لیے یکساں طور پر اہم ہے۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سعید احمد صدیقی نے کانفرنس کے سائنسی معیار کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پلاسٹک سرجری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔
دیکھیں

