راولاکوٹ، بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار

news-banner

تازہ ترین - 16 اپریل 2026

راولاکوٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

 

آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں را کے ایجنٹ عرفان کا اعترافی بیا ن اور اس سے پکڑا گیا مواد بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سوشل میڈیا کے  ذریعے کا م کر رہا تھا۔حسا س تنصیبا ت کی معلومات بھارت کو فراہم کر رہا تھا۔یہ ایجنٹ لوگوں کو ویڈیوز اور لوکیشنز کے حساب سے پیسے دیتا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایجنٹ حساس تنصیبات کی ویڈیوز اور تصاویر ریکارڈ کرتا تھا۔پھر یہ معلومات دشمن کو فراہم کرتا تھا،اس نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے جن جن مقامات کو ٹارگٹ کیا اس کی ساری معلومات ہمارے پاس موجود ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دشمن کو پیغام ہے کہ ہم ہر محاذ پر چوکس ہیں،آزاد کشمیر کی سر زمین کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ را ایجنٹ اپنے مذموم مقاصد کے لئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا تا تھا۔آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ملزم فوجی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا۔

 

 لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ پولیس کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے، جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک مکمل نیٹ ورک بھی بے نقاب ہوا ہے۔