پاکستان - 16 اپریل 2026
پاک–ترک کمانڈو مشق "جناح XIII" مکمل
دنیا - 16 اپریل 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز مشق "جناح XIII" ترکیہ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق انسداد دہشت گردی آپریشنز پر مبنی تھی جس میں پاک فوج اور ترک افواج نے حصہ لیا۔
مشق کی سرگرمیاں انقرہ اور اسپارٹا میں انجام دی گئیں اور اس نے اپنے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے۔
مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو مزید بہتر بنانا اس کا بنیادی مقصد تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہری علاقوں میں جنگ اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ اس مشق کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
دیکھیں

