پاکستان - 16 اپریل 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات
دنیا - 16 اپریل 2026
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔
بی بی سی فارسی کے مطابق یہ ملاقات ایران کے دورے پر موجود پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کے دوران ہوئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، جن میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے پہلے بتایا تھا کہ کئی ممالک نے اس معاملے میں مدد کی پیشکش کی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق رابطہ کاری کا عمل پاکستان کے ذریعے جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ایک مؤثر ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور اس کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔
دیکھیں

