انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ؛ کون کونسی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا؟

news-banner

کھیل - 16 اپریل 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 تا 19اپریل تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے پاک کسٹم ، پنجاب 2 ،کے پی کے اور پاک آرمی نے کوالیفائی کرلیا۔

 

 پہلا کوارٹر فائنل میچ پاک کسٹم اور پنجاب 1 کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاک کسٹم نے 2-6 سے جیت لیا۔ پاک کسٹم کی جانب سے آسام حیدر ںے دو، عبداللہ، عثمان، یحی اور عمر نے ایک ایک گول سکور کئے۔

 

 پنجاب 1 کی جانب سے وقاص اور علی نے ایک ایک گول سکور کئے۔ دوسرا کوارٹر فائنل پنجاب 2 اور پنجاب 3 کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب 2 نے 0-6 سے جیت لیا ۔

 

 پنجاب 2 کی جانب سے ابو سفیان ، فرحان نے دو دو ، حنین اور عبد السمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرا کوارٹر فائنل میچ کے پی کے اور پنجاب 4 کے مابین کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت کے اختتام تک 2-2 گول سے برابر رہا بعد ازاں پینلٹی شوٹ پر کے پی کے نے 1-2 سے جیت لیا۔

 

 چوتھا کوارٹر میچ پاک آرمی اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پاک آرمی نے 0-10 سے باآسانی جیت لیا۔ پاک آرمی کی جانب سے مزمل سعید نے تین، شعیب ، حسان نے دو دو، بلال عمیر اور عمار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ 

 

اس موقع پر مہمان خصوصی ایف آئی ایچ کی ایمپائر کمیٹی ممبر فیض محمد فیض ، آباد کے سینئر وائس پریذیڈنٹ افضال حمید ، سابق کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف و سینئر صحافی زوالفقار بیگ ، پی ایچ ایف سیلیکش کمیٹی ممبر اولمپین نعیم اختر،چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ ، محمد ظہیر الحق ، طاہر شیرازی ،محمد زاہد واپڈا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد جنید ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمود احمد ، ایمپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ ،کو آرڈینیٹر خاور جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ کے علاوہ آفیشلز اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔