اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 1,400 پوائنٹس کا اضافہ

news-banner

کاروبار - 16 اپریل 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,400 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 

کاروباری دن کے آغاز پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق اور امریکا–ایران مذاکرات کی ممکنہ بحالی سے متعلق امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔

 

 اس مثبت فضا کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 170,899.16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔

 

 دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,392.01 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد اضافے کے ساتھ 169,911.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔