پاکستان - 16 اپریل 2026
بائیکرز سبسڈی پروگرام کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 6 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دیے
پاکستان - 16 اپریل 2026
بائیکرز سبسڈی پروگرام کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 6 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اہل موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ2 ہزار روپے پیٹرول سبسڈی دی جائے گی، پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کا طریقہ کار مکمل کر لیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکرز سبسڈی کی سمری کی منظوری دےدی ہے۔
بائیکرز سبسڈی کیلئے مجموعی طور پر 24 ارب روپے کے فنڈز کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی تھی، محکمہ خزانہ نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کے فیز ون کے فنڈز جاری کر دیے، پنجاب حکومت نے ایک کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا ہے۔
پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی پروگرام کا طریقہ کار مکمل کر لیا ہے
دیکھیں

