پاکستان - 16 اپریل 2026
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20.52 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
کاروبار - 16 اپریل 2026
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 اپریل 2026 تک پاکستان کے مجموعی قابل استعمال زرِمبادلہ کے ذخائر 20.52 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
ان ذخائر میں سے 15.08 ارب ڈالر مرکزی بینک کے پاس جبکہ 5.45 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر پر مشتمل ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1.32 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ کمی بنیادی طور پر پاکستان کے خودمختار یورو بانڈ کے تحت 1.43 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 10 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1,321 ملین ڈالر کم ہو کر 15,079.5 ملین ڈالر رہ گئے۔
دیکھیں

