اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرانے کے احکامات

news-banner

کاروبار - 16 اپریل 2026

اسلام آباد میں دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت انہیں رات 8 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔

 

 جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 

 اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز، بیکریاں، کریانہ، گوشت، پھل اور سبزی کی دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی۔

 

 مزید بتایا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور تمام قسم کی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ پرائیویٹ تقاریب بھی اسی وقت تک مکمل کرنا ہوں گی۔

 

 اس کے علاوہ جمز، کلبز اور کھیلوں کی سہولیات کو رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور اگلے حکم تک برقرار رہیں گے۔