پاکستان - 16 اپریل 2026
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
پاکستان - 16 اپریل 2026
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید سمیت اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے، جہاں وہ لیڈرز پینل میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشاہد زیدی بھی وفد میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی کوششوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت کے دوسرے دور کا انعقاد آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
اسی دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
دیکھیں

