تازہ ترین - 17 اپریل 2026
پوپ لیو کو یورپی پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت
دنیا - 17 اپریل 2026
یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی حمایت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی ہے۔
یہ حمایت انہوں نے صدر ٹرمپ کی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کے بعد کی۔
انہوں نے کہا کہ پوپ نہ صرف پوری دنیا میں رومن کیتھولک ریوڑ کے چرواہے ہیں بلکہ ایک ایسے وقت میں اخلاقی جرأت اور وضاحت کی علامت ہیں جہاں اس طرح کے کمپاس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کی صدرکا کہنا تھا کہ ان کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے تمام مذاہب کے یورپی اور غیر یورپی سبھی سنتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔
رابرٹا میٹسولا نے مزید کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے میں نے ہولی سی کے پاس پہنچ کر ہولی فادر کیلئے یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت کی تصدیق کی، ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں پوپ اس کا خیرمقدم کریں گے اور ہم یورپ کیلئے ان کا پیغام سنیں گے۔
دیکھیں

