تازہ ترین - 17 اپریل 2026
لیونل میسی نے فٹبال کلب خرید لیا
کھیل - 17 اپریل 2026
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب یو ای کورنیلا کو خرید کر فٹبال دنیا میں ایک نئی پیشرفت کر دی ہے۔
کلب نے باضابطہ اعلان کیا کہ آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی نے کلب کی ملکیت حاصل کرلی ہے جو اس وقت ہسپانوی فٹبال کے پانچویں درجے میں شامل ہے۔
38 سالہ میسی اس وقت امریکی کلب انٹر میامی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مزید دریافت کریں تازہ ترین اپڈیٹس پاکستانی خبروں کی سبسکرپشن تازہ ترین خبریں انہوں نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ اسپینش کلب بارسلونا کے ساتھ گزارا، جہاں انہوں نے چار چیمپئنز لیگ اور 10 لا لیگا ٹائٹلز جیتے جبکہ 778 میچز میں 672 گول کر کے کلب کے سب سے بڑے اسکورر بنے۔
کلب انتظامیہ کے مطابق میسی کی آمد کاتالونیا سے ان کے مضبوط تعلق اور مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ کورنیلا کا اسٹیڈیم تقریباً 1500 شائقین کی گنجائش رکھتا ہے اور یہاں سے کئی نامور کھلاڑی ابھرے ہیں۔
میسی کے اس اقدام کو کلب کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت کھیل اور انتظامی سطح پر استحکام لانا اور نوجوان ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔
دیکھیں

