پاکستان - 17 اپریل 2026
اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
دنیا - 17 اپریل 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے کردار پر بات چیت شامل تھی۔
دونوں فریقین نے مستقبل میں مثبت اور تعمیری روابط کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دیکھیں

