برطانیہ، اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

news-banner

دنیا - 17 اپریل 2026

برطانیہ میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ لارڈ مینڈلسن کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

 

 کنزرویٹو پارٹی نے کہا کہ لارڈ مینڈلسن کی تعیناتی سے متعلق سر کئیر اسٹارمرُ کا رویہ متضاد ہے، دوسری طرف لب ڈیم نے کہا کہ سفیر تعیناتی کا فیصلہ تباہ کن حد تک ناقص تھا۔ ریفارم یوکے نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو گمراہ کیا۔

 

 اس معاملے پر سیکریٹری وزیراعظم نے جواب دیا کہ سر کیئر اسٹارمر نے نہ تو پارلیمنٹ کو گمراہ کیا، نہ ہی وہ مستعفی ہوں گے۔ 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق لارڈ مینڈلسن کی سیکیورٹی جانچ میں ناکامی کے باوجود فارم آفس نے انہیں کلیئرنس دی تھی۔ 

 

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی جانچ کی ناکامی کی اطلاع وزیراعظم کو نہ دینے پر انتہائی سینئر پبلک سرونٹ اولی رابنسن نوکری چھوڑنے پر تیار ہیں۔