تازہ ترین - 17 اپریل 2026
وزیراعظم سے ترکیہ میں ٹرمپ کے مشیر کی اہم ملاقات، امریکی صدر کا پیغام پہنچا دیا
پاکستان - 17 اپریل 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولس نے ترکیے میں ملاقات کی اور امریکی صدر کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچا دیا جبکہ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیے کے شہر انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولس نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور ان کے ساتھ اپنے خوش گوار تعلقات کا ذکر کیا، پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے دہانے پر پہنچنے والی صورت حال میں جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔
وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب انعقاد میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب انعقاد میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، معاشی ترقی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں امریکی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا۔
دیکھیں

