تازہ ترین - 17 اپریل 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی:ترک صدر
دنیا - 17 اپریل 2026
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طورپر دیکھنا چاہیے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہم خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے، آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کو لیےمکمل کھول دینا چاہیے۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری کے ذریعے کسی بھی مسئلے کا حل ممکن ہے، ترکیےعالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیےتیار ہے۔
رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، غزہ میں نسل کشی ظاہرکرتی ہے کہ عالمی نظام کس کو بچانے کےلیے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کےخلاف کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسیوں کےباعث پوری دنیا عدم استحکام کاشکار ہے۔
دیکھیں

