کھیل - 17 اپریل 2026
ہرمز کھلنے کی خبر پر خام تیل 10 فیصد سستا، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی
کاروبار - 17 اپریل 2026
آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر سامنے آتے ہی برینٹ خام تیل کی قیمت 10 فیصد کم ہوگئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل پونے 7 فیصد سستا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی 87 اعشاریہ 95 اور برینٹ کا ریٹ 91 ڈالر فی بیرل ہوچکا ہے۔
دوسری طرف آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر پر یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آگئی۔ سوئٹزرلینڈ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، اسپین سمیت دیگر یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں 1 فیصد کی بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔
دیکھیں

