حج فلائٹ آپریشن کل سےشروع ہوگا، 4 پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں گے

news-banner

پاکستان - 17 اپریل 2026

ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اورعازمینِ حج کے لیے خوشخبری ہے کہ پہلی حج پرواز کل 18 اپریل کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حج آپریشن کا آغاز بیک وقت کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے ہونے والی پروازوں سے کیا جائے گا۔ 

 

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔ ان عازمین میں 67 ہزار 230 مرد جبکہ 51 ہزار 846 خواتین شامل ہوں گی، جنہیں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ منتقل کیا جائے گا۔

 

 حج آپریشن کے پہلے روز 4 پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، جبکہ جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔ اسی طرح مدینہ منورہ کے لیے پہلی طویل حج پرواز 7 مئی کو روانہ کی جائے گی۔

 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔