کھیل - 17 اپریل 2026
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اتوار کو متوقع
دنیا - 17 اپریل 2026
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے، امریکا ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے 3 صفحات پر مشتمل معاہدے پر مذاکرات جاری ہے۔
تجویز ہے کہ امریکا ایران کے 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا، اثاثے جاری کرنے کے بدلے میں ایران افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کرے گا، ابتدائی مرحلے میں امریکا 6 ارب ڈالر خوراک ، ادویات کی خریداری کے لیے جاری کرنے کو تیار تھا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران نے 27 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جو امریکا نے مسترد کر دیا، امریکا کا مطالبہ تھا کہ ایران اپنا تمام جوہری مواد امریکا منتقل کرے جو ایران نے مسترد کر دیا۔
ایران نے ملک کے اندر ہی یورینیم کم افزودہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، ایران کو طبی مقاصد کے لیے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر رکھنے کی اجازت ہوگی۔ امریکا نے ایران کی تمام جوہری تنصیبات زمین کے اوپر رکھنے کی شرط رکھی ہے۔
دیکھیں

