تازہ ترین - 18 اپریل 2026
فیلڈ مارشل کا ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل
تازہ ترین - 18 اپریل 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ مکمل کیا جس کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے نیشنل اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دیکھیں

