تازہ ترین - 18 اپریل 2026
6 ایرانی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیئے گئے
تازہ ترین - 18 اپریل 2026
ایرانی ایئرلائنز کے ایک عہدیدار کے مطابق چھ ایرانی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیئے گئے ۔
اس سے قبل ایران کی جانب سے ملک کے مشرقی حصے کی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، جس کے بعد ایرانی ایئرلائنز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے چھ ہوائی اڈے بھی دوبارہ فعال کر دیئے گئے ہیں۔
ان میں تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ مشہد، بیرجند، گرگان اور زاہدان کے ایئرپورٹس شامل ہیں۔
ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایئرلائنز ملکی اور بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
دیکھیں

