بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز ، 16 رکنی سکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کرینگے

news-banner

کھیل - 18 اپریل 2026

 بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 رکنی قومی ٹیسٹ  سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

 داخل اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گی جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔

 

 اس کے بعد ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔ پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد قومی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

 

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ٹور کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ 16 رکنی اسکواڈ میں شان مسعود کے علاوہ عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد شامل ہیں۔ 

 

اسی طرح محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بورڈ کے مطابق یہ اسکواڈ آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے تجربہ اور نوجوان ٹیلنٹ کا امتزاج ہے، جس کا مقصد غیر ملکی کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی دکھانا ہے۔سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے