نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس، سیاحتی منصوبوں کی منظوری

news-banner

پاکستان - 19 اپریل 2026

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاحتی اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

 

اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں اسکائی گلاس برج پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے مسائل کے حل کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 

چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی، نمل اور جھیکا گلی میں متاثرین کی بحالی کی ہدایت جاری کی گئی۔ 

 

شوالا، سوزو اور برروری میں ہاسپٹیلٹی زونز قائم کرنے اور نجی شعبے کے تعاون سے فائیو اسٹار معیار کے ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ تجاوزات کے باعث گرائی گئی عمارتوں کا ملبہ فوری ہٹانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

 

اجلاس میں ریچ بل روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی چوڑائی 10 فٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

 

اس کے علاوہ انگوری روڈ پارک، ایم آئی ٹی پارک اور اریاڑی پارک سمیت تین نئے پارکس کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، ایکو زون اور جدید کانفرنس روم قائم کیے جائیں گے۔

 

دھار جاوا اور ڈونگا گلی میں واٹر سپلائی اسکیم مکمل ہونے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

چیوڑا ہل میں جدید گلیمپنگ پوڈ ویلج کے قیام، اسے نجی شعبے کے حوالے کرنے اور پیرا گلائیڈنگ کلب کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

کوٹلی ستیاں چیئر لفٹ، پنجاب ہاؤس اور دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

 

اجلاس میں دریائے جہلم سے واٹر سپلائی اسکیم کی فزیبیلٹی رپورٹ 30 اپریل تک مکمل کرنے اور پنجاب میں پہلا فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔