سعدیہ جاوید کا منعم ظفر کے بیان پر ردعمل، جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار

news-banner

پاکستان - 19 اپریل 2026

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کی حالیہ پریس کانفرنس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی قرار دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے اور اس طرح کے بیانات عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔

 

سعدیہ جاوید کے مطابق جماعت اسلامی کو اپنی توجہ کراچی کے ان ٹاؤنز کی کارکردگی پر دینی چاہیے جہاں ان کے اپنے چیئرمینز موجود ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے میئر نے بھی جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کی کارکردگی میں موجود مسائل کو سامنے لایا ہے۔

 

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارکردگی سے جماعت اسلامی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اسی وجہ سے ایسے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔