پاکستان - 19 اپریل 2026
ہاکان فیدان کا ایران امریکا مذاکرات میں اختلافات کا اعتراف، جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ
دنیا - 19 اپریل 2026
ترکیہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کا عزم موجود ہے۔
انطالیہ میں ایک سفارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کافی حد تک آگے بڑھ چکے ہیں، تاہم اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع ضروری ہے تاکہ سفارتی کوششوں کو مزید موقع دیا جا سکے۔
ہاکان فیدان کے مطابق ایران اور امریکا کے مذاکرات لبنان کی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں، جبکہ اسرائیل اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر زمینی حقائق تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اپنی زمینی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
دیکھیں

