انٹرٹینمنٹ - 20 اپریل 2026
ایران کا امریکہ کیساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار
تازہ ترین - 20 اپریل 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی نئے دور کے مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ نے ماضی کے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ایسی روش کبھی مثبت نتائج نہیں دے سکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز ہی سے امریکہ نے اس کی خلاف ورزی کی اور ہم نے اس بارے میں پاکستانی ثالث کو آگاہ کر دیا تھا۔‘ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ’بحری ناکہ بندی نافذ کر کے امریکہ نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، ہم پچھلے مذاکرات کے دوران امریکہ کے حملوں کو نہیں بھلا سکتے۔
انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھیں گے، اگر امریکہ اور اسرائیل نئی جارحیت شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہماری مسلح افواج اس کے لیے تیار ہے اور وہ اس کا مناسب جواب دیں گی۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات سے متعلق اپنے 10 نکات جمع کروا دیے تھے، جن پر اسلام آباد میں بات چیت بھی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز امریکی اور اسرائیلی حملوں سے قبل محفوظ تھی۔
ترجمان کے مطابق امریکہ نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ لبنان میں جنگ بندی کسی معاہدے کا حصہ نہیں تھی حالانکہ ایران نے اس بارے میں پاکستانی ثالث کو وضاحت فراہم کی تھی۔
انھوں نے کہا کہ ’امریکہ نے بحری ناکہ بندی کی اور ایک ایرانی جہاز پر حملہ کیا جو جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین دونوں کی خلاف ورزی ہے۔‘ ترجمان نے مزید کہا کہ ’امریکہ نے دو مرتبہ مذاکرات کی خلاف ورزی کی، ایران پر حملے کیے، ایرانی شہریوں کو نشانہ بنایا اور بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’امریکہ ایران پر الزام تراشی کا ایک کھیل کھیل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے، جب کہ انھیں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ لیکن ہم امریکیوں سے سچ بولنے کی توقع نہیں کر سکتے وہ ہمیشہ ہم پر الزام لگاتے رہتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ امریکہ مذاکرات اور امن کے لیے بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔‘
دیکھیں

