دنیا - 20 اپریل 2026
جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے
دنیا - 20 اپریل 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ جاپان میٹورولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
ریسکیو ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
دیکھیں

