Breaking News

چین کا امریکا کی طرف سے ایرانی جہاز پر قبضے پر اظہار تشویش

چین کا امریکا کی طرف سے ایرانی  جہاز پر   قبضے پر  اظہار تشویش
۳۱ دن پہلے

چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایرانی کارگو جہاز کو روکنے پر ردعمل دیا ہے۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ضبط کیے گئے ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ضبط کیے گئے ایرانی کارگو جہاز کو روکنے کے واقعے پر تشویش ہے۔ امریکہ اور ایران مذاکرات کے حوالے سے کہا گیا کہ موجودہ صورتحال ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔ 

 

وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امریکا ایران مذاکرات میں تعمیری کردار اد اکرتا رہے گا۔ امید ہے فریقین جنگ بندی کا خیال رکھ کر ذمے دار انداز میں کام کریں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں