تازہ ترین - 20 اپریل 2026
مودی کی جانب سے افتتاح سے ایک روز قبل بھارت کی بڑی ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی
دنیا - 20 اپریل 2026
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے افتتاح سے محض 24 گھنٹے قبل راجستھان میں واقع ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ ریفائنری کے سی ڈی یو (Crude Distillation Unit) سیکشن میں لگی، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ لگنے کے بعد ریفائنری سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ریفائنری ضلع بالوترا کے علاقے پچپدرا میں قائم بھارت کا پہلا گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹروکیمیکل کمپلیکس ہے جو ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور حکومتِ راجستھان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
اس منصوبے کا سنگ بنیاد پہلی بار 22 ستمبر 2013 کو سونیا گاندھی نے رکھا تھا اور اس وقت اس کی لاگت 37 ہزار 230 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔
بعد ازاں حکومت کی تبدیلی کے بعد وزیراعظم مودی نے 16 جنوری 2018 کو اس منصوبے کا دوبارہ آغاز کیا اور لاگت بڑھا کر 43 ہزار 129 کروڑ بھارتی روپے کر دی گئی۔
دیکھیں

