دنیا - 20 اپریل 2026
نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈیوڈ گراس نے دنیا کے خاتمے کی مدت بتادی
تازہ ترین - 20 اپریل 2026
نوبیل انعام یافتہ ماہرِ طبیعیات ڈیوڈ گراس نے انسانیت کے مستقبل کے بارے میں ایک تشویشناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے انسان 50 برس بعد زندہ نہ رہ سکے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بنیادی طبیعیات کی تمام قوتوں کو یکجا کرنے کے سائنسی چیلنجز پر بات کی لیکن اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کی بقا کا انحصار سائنسی ترقی سے زیادہ ہمارے اپنے اعمال پر ہے۔
ڈیوڈ گراس کئی دہائیوں سے اسٹرنگ تھیوری پر کام کر رہے ہیں تاکہ کششِ ثقل کو دیگر بنیادی قوتوں کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ انہوں نے انسانیت کے طویل مدتی مستقبل پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وقت کا ایک حصہ لوگوں کو یہ بتانے میں صرف کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اگلے 50 سال تک زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوانٹم گریویٹی کی مکمل تھیوری تک پہنچنے میں اصل رکاوٹ سائنسی نہیں بلکہ انسانیت کے پاس موجود محدود وقت ہے۔
گراس نے خبردار کیا کہ جوہری جنگ صرف 35 سال میں تہذیب کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے روس یوکرین جنگ، ایران کی صورتحال اور بھارت و پاکستان کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی حالات میں جوہری جنگ کا خطرہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ گراس کو حال ہی میں طبیعیات میں عمر بھر کی خدمات کے اعتراف میں بریک تھرو پرائز فاؤنڈیشن کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کا خصوصی انعام بھی دیا گیا ہے۔
دیکھیں

