تازہ ترین - 21 اپریل 2026
90 فیصد خبریں جھوٹ، من گھڑت ،ایران میں آنیوالے نتائج حیران کن ہوں گے،ٹرمپ
تازہ ترین - 21 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیک نیوز اور مختلف پولز کو حیرت سے دیکھ رہا ہوں، 90 فیصد خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہوتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں آنے والے نتائج حیران کن ہوں گے، اگر ایران میں نئی قیادت سمجھداری کا مظاہرہ کرے تو ملک کا مستقبل خوشحال ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل نے انہیں ایران کے خلاف کسی جنگ میں شامل نہیں کیا، انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ شروع دن سے اس بات پر قائم ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ٹرمپ کے مطابق ایران سے متعلق فیصلے 7 اکتوبر کے واقعات کے تناظر میں کیے گئے، انہوں نے میڈیا کوریج کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا۔
پی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا مذاکرات میں ایران سے صرف ایک چیز چاہتا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کا وعدہ کرے ۔
امریکا، ایران مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے شروع ہوگا، امریکی ٹی وی انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن سے پہلے ڈیل نہ ہوئی تو تب بھی وہ نہ تو جنگ بندی میں توسیع کریں گے اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو جنگ شروع ہوجائے گی، ان کے پاس بڑا وقت ہے، وہ جلد بازی میں بُری ڈیل نہیں کریں گے۔ اگر کل شام جنگ بندی کی مدت ختم ہو جاتی ہے تو کیا ہوگا؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ تو پھر بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔
امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا ایران اب بھی ان مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے؟
تو انہوں نے کہا کہ ایران کو مذاکرات میں وہاں ہونا چاہیے، ہم نے وہاں ہونے پر اتفاق کیا تھا، حالانکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے نہیں کیا، لیکن نہیں، یہ طے پایا تھا، ہم دیکھیں گے کہ وہ وہاں ہوتے ہیں یا نہیں، اگر وہ وہاں نہیں ہوتے، تو وہ بھی ٹھیک ہے۔ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کشنر کے مشرق وسطیٰ میں کاروباری اور مالی مفادات ہیں، کیا ان کا وہاں مذاکرات کرنا مناسب ہے؟ جس پر جواب دیا کہ کشنر اب سعودی عرب کے ساتھ کاروبار میں شریک نہیں، وہ اچھے مذاکرات کار ہیں، وہ وہاں بہت عرصہ پہلے بھی تھے، کشنر صرف اس حقیقت کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
ایران کے منجمد اثاثے کتنے اور کن ملکوں میں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ہم اس کے سوا کسی چیز پر بات نہیں کر رہے، میں نے مذاکرات کے لیے اپنی اے ٹیم بھیجی اور اس سے بہترین کا کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران تنازع ختم ہو تو تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچی آئیں گی، اگر ایران وہ کرتا ہے جو اسے کرنا چاہیے، تو ایسا ہوگا۔
دیکھیں

