Pakistan

خلیجی ممالک جانے اور آنے والی 45 پروازیں منسوخ

خلیجی ممالک جانے اور آنے والی   45 پروازیں منسوخ
۳۰ دن پہلے

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے فضائی آپریشن متاثر ہو گیا۔ 

 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بدلتی صورتحال کے باعث فضائی سرگرمیاں ایک بار پھر متاثر ہوئی ہیں۔

 

 لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ سے 12، کراچی سے 18 جبکہ پشاور سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں کی تعداد میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں