دنیا - 21 اپریل 2026
بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ والے رہنما گرفتار کیے جائیں گے۔ہنگری کااعلان
دنیا - 21 اپریل 2026
اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ہنگری کے دورے پر آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا کہ سوال کے جواب میں ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے پیٹر میگیار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی جسے سابق وزیراعظم وکٹر اوربان نے شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم کا یہ اقدام مبینہ طور پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر ممکنہ گرفتاری وارنٹس سے تحفظ دلوانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
دیکھیں

