پاکستان - 23 اپریل 2026
انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کا شیڈول جاری
کھیل - 23 اپریل 2026
ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ایونٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے جبکہ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان شامل ہونگی جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین ہونگی۔
گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔ واضح رہے ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا۔
دیکھیں

