کھیل - 22 اپریل 2026
جارحیت ہوئی توطے شدہ اہداف پر حملہ کرینگے: خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر
تازہ ترین - 22 اپریل 2026
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج ’متحرک ہیں‘ اور ’جارحیت کی صورت میں‘ جواب دیں گی۔
خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے خبردار کیا ہے کہ ’امریکی صدر اور ملک کے فوجی کمانڈروں کی بار بار دھمکیوں کے پیش نظر‘ ایرانی مسلح افواج ’متحرک‘ ہیں۔
ان کے مطابق ’ہماری قابل اور طاقتور افواج ایران کے خلاف جارحیت یا کسی بھی کارروائی کی صورت میں پہلے سے طے شدہ اہداف پر فوری اور طاقتور حملہ کرنے کے لیے طویل عرصے سے 100 فیصد تیار ہیں۔
واضح رہے کہ خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے اس اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے ’جب تک کہ ایران اپنی آفر پیش نہیں کرتا۔‘
دیکھیں

