ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

news-banner

کھیل - 22 اپریل 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کے خلاف ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد نواز کا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مثبت آیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔ 

 

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کیا، ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شہ) استعمال کرنا ثابت ہوا، پی سی بی محمد نواز کے خلاف تحقیقات سے متعلق آج آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔