کھیل - 22 اپریل 2026
پاکستان، ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کے لئے پر عزم
تازہ ترین - 22 اپریل 2026
پاکستان، ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایران امریکا جنگ بندی میں توسیع کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اس حوالے سے پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی۔
اجلاس میں پاکستان نے امریکی صدر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
دیکھیں

