پاکستان - 23 اپریل 2026
امریکا کی ایران کی جگہ اٹلی کو فٹبال ورلڈ کپ میں شامل کرنے کی تجویز
کھیل - 23 اپریل 2026
ٹرمپ کے خصوصی نمائندے نے ایران کی جگہ اٹلی کو فٹبال ورلڈ کپ میں شامل کرنے کی تجویز دیدی۔
خصوصی نمائندے نے یہ تجویز فیفا کے صدر اور ٹرمپ کو دی، منصوبہ ٹرمپ اور اٹلی کی وزیراعظم کے تعلقات میں بہتری کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی تھی، ایرانی وزارت کھیل نے کہا تھا کہ ایرانی ٹیم امریکا میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے تیار ہے۔
ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا تھا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں، اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کرے گی۔
خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026ء کے لئے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل
دیکھیں

