تازہ ترین - 23 اپریل 2026
پاکستان کی انڈر 16 ٹیم پہلی بار یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ
کھیل - 23 اپریل 2026
پاکستان کی انڈر 16 ٹیم پہلی بار یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ ہو گئی۔
صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ یوئیفا ایونٹ میں شرکت ایک بڑا بریک تھرو ہے، یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے، جبکہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلٸے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس سیکھنے کے بہترین پلیٹ فارم ہیں، پاکستان یوٸیفا ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 25اپریل کو قازقستان سے کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم کا 27اپریل کو روس اور 30اپریل کو آذرباٸیجان سے مقابلہ ہو گا۔
واضح رہے یوئیفا ڈویلپمنٹ فٹبال ٹورنامنٹ 24سے 30اپریل تک کھیلا جائے گا۔
دیکھیں

