دنیا - 23 اپریل 2026
صحافیوں پر حملے کا ذمے دار اسرائیل ہے: لبنان
دنیا - 23 اپریل 2026
لبنان کی جانب سے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
لبنانی وزیرِ اطلاعات نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملےکی مکمل ذمے داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، اسرائیل صحافیوں کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت یقینی بنانےکی ضمانت دے۔
دوسری جانب لبنانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تعاقب کر کے اس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں خواتین صحافی پناہ لیے ہوئے تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 1 خاتون صحافی امل خلیل جاں بحق ہو گئی تھیں جب کہ دوسری صحافی زینب زخمی ہو گئیں۔
لبنانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گاؤں الطیری میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد علاقے میں پہنچنے والی خواتین صحافیوں پر بھی حملہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں صحافی کئی گھنٹوں تک عمارت کے ملبے تلے مدد کی منتظر رہیں، لیکن مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث امدادی ٹیمیں بر وقت نہ پہنچ سکیں
دیکھیں

