دنیا - 23 اپریل 2026
سابق فلپائنی صدر پر قتل کے 3 الزامات کی تصدیق
دنیا - 23 اپریل 2026
انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ججز نے سابق فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت قتل کے 3 الزامات کی باقاعدہ تصدیق کر دی، جس کے بعد انہیں باقاعدہ ٹرائل کا سامنا کرنا ہو گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 81 سالہ سابق صدر پر 2011ء سے 2019ء کے دوران انسدادِ منشیات کریک ڈاؤن میں 43 افراد کے ماورائے عدالت قتل کے الزامات عائد ہیں۔
رپورٹس کے مطابق روڈریگو دوتیرتے کو 12 مارچ 2025ء کو منیلا سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ نیدرلینڈز میں قائم آئی سی سی کے حراستی مرکز میں قید ہیں۔
سابق صدر کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ عالمی عدالت کے بجائے فلپائن کی عدالتوں میں چلنا چاہیے۔ دوتیرتے پہلے ایشیائی سابق سربراہِ مملکت ہوں گے جنہیں آئی سی سی میں باقاعدہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، جسے عالمی سطح پر ایک اہم قانونی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

