چینی سفیر کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعادہ

news-banner

پاکستان - 23 اپریل 2026

پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جناب جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک-چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

 

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھے۔ 

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے۔

 

 وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکے۔

 

 ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

 

 انہوں نے صدر شی جن پنگ کے وژن کے مطابق پاکستان کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔