دنیا - 23 اپریل 2026
نئی تجارتی راہداری، کرغزستان سے پہلا ٹرک سوست پہنچ گیا
تازہ ترین - 23 اپریل 2026
پاکستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی تجارتی راہداری کا آغاز کر دیا ہے جو افغانستان کے راستے سے گریز کرتا ہے اس طرح اس متبادل روٹ سے کرغزستان سے آنے والا پہلا ٹرک سوست ڈرائی پورٹ پہنچ گیا۔
وفاقی مشیر برائے خزانہ خرم شہزاد کی جانب سے ایکس پر شیئر کیے گئے بیان کے مطابق اس پیشرفت کے ساتھ ایک ایسا نیا تجارتی راستہ قائم ہوا ہے جو افغانستان کو بائی پاس کرتا ہے۔
یہ تاریخی پیشرفت جو کہ دولت مشترکہ آزاد ریاستوں کے کسی ملک کی جانب سے اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پاکستان تک پہلی براہ راست رسائی ہے اور نجی شعبے کی قیادت میں اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے وسطی ایشیا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے لیے ایک متبادل راہداری کھل گئی ہے اور روایتی راستوں پر انحصار کم ہوگا۔
یہ اقدام پاکستان کے معروف برآمد کنندہ ادارے ہیمانی گروپ کی کوششوں سے ممکن ہوا جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ نجی شعبہ سرحد پار تجارت اور لاجسٹکس میں جدت لانے میں کس قدر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
دیکھیں

