دنیا - 23 اپریل 2026
83 برس کی عمر میں کام کرنا زندگی کا جوہر ہے: امیتابھ بچن
انٹرٹینمنٹ - 23 اپریل 2026
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ 83 برس کی عمر میں بھی کام کرنا زندگی کا جوہر ہے۔
اپنے بلاگ امیتابھ نے لکھا کہ اس عمر میں اور اس جسمانی طاقت کے ساتھ کام کرنا سب سے اہم ہے اور وہ اسے زندگی کا جوہر سمجھتے ہیں۔
83 سالہ اداکار نے کہا کہ کام ہی زندگی کی اصل روح ہے، چاہے وہ تخلیقی ہو یا جسمانی اور انسان کو آگے بڑھنے کے لیے مسلسل مصروف رہنا چاہیے۔
امیتابھ نے مزید کہا کہ صبح کے اوقات تخلیقی سوچ کے لیے بہترین ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل چیز کام ہے۔
انہوں نے لکھا، ’کام زندگی کا جوہر ہے، اس جسم پر کام اس عمر میں سب سے اہم ہے۔‘
اس سے قبل فروری میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ وہ کام کرتے رہیں گے جب تک کر سکتے ہیں، کیونکہ کام نہ ہونے سے منفی احساسات جنم لیتے ہیں۔
دیکھیں

