تازہ ترین - 24 اپریل 2026
ایران کیخلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرینگے۔ٹرمپ
تازہ ترین - 24 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب کےموقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں کیوں ایٹمی ہتھیار استعمال کروں گا؟ ہم نے روایتی جنگ سے ہی انہیں ختم کردیا ہے۔ جوہری ہتھیار کبھی بھی کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران سے بہترین معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، معاہدہ تو وہ فوری طور پر بھی کرسکتے ہیں۔ مگر ایسا نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ ان کی خواہش ہے کہ ایران سے معاہدہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہو۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طویل مدتی امن معاہدے کے لیے کتنا انتظار کریں گے، مجھے جلد فیصلہ کرنے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کی جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنے ہتھیاروں کو تھوڑا سا لوڈ کیا ہو گا، لیکن امریکی فوج تقریباً ایک دن میں اسے ختم کر سکتی ہے، ایران کی بحریہ ختم ہوگئی، ان کی فضائیہ ختم ہوگئی، اینٹی ایئر کرافٹ بھی ختم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس اہم گزرگاہ کو کھولنے کے لیے تیار ہے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث ایران کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور وہ کاروباری سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پا رہا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے اور ملک اندرونی انتشار کا شکار ہے، تاہم امریکا بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں 75 فیصد تک اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔
دیکھیں

