دنیا - 24 اپریل 2026
خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 22 خوارج ہلاک
تازہ ترین - 24 اپریل 2026
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔
مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو گیا گیا تھا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے
دیکھیں

