تازہ ترین - 24 اپریل 2026
ایران پر ورلڈ کپ میں شرکت کی پابندی نہیں۔مارکو روبیو
تازہ ترین - 24 اپریل 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر ورلڈ کپ میں شرکت کی پابندی نہیں تاہم اگر ایران شرکت نہیں کرتا تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
اوول آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی ایرانی کھلاڑیوں کو یہ نہیں کہا گیا کہ وہ اس موسمِ گرما میں امریکا بھر میں ہونے والے ورلڈ کپ میچوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔
مارکو روبیو کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایران شاید ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرے اور اس کی جگہ اٹلی شامل ہو جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کا مسئلہ اس کے کھلاڑی نہیں بلکہ وہ کچھ افراد ہیں جنھیں وہ اپنے ساتھ لے کر آئے گا۔
انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’جس چیز کی ان پر پابندی ہے وہ یہ ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو صحافی اور ایتھلیٹک ٹرینرز ظاہر کرتے ہوئے ہمارے ملک میں لائیں۔
دیکھیں

