تازہ ترین - 24 اپریل 2026
متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالرز واپس
کاروبار - 24 اپریل 2026
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ روز مزید 1 ارب ڈالرز کی رقم واپس کر دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالرز واپس کیے گئے تھے، یو اے ای کو 3.45 ارب ڈالرز کے تمام ڈپازٹ واپس کر دیے۔
یو اے ای کے ڈپازٹس کی ادائیگی کے بعد 17 اپریل تک زرِمبادلہ ذخائر 10.4 کروڑ ڈالرز بڑھے، ملکی زرِمبادلہ ذخائر 17 اپریل کو 20 ارب 62 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز رہے۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81 کروڑ ڈالرز بڑھ کر 15.09 ارب ڈالرز ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.59 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 5.53 ارب ڈالرز ہو گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 36 کروڑ ڈالرز بڑھے، کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے، اندازے ہیں کہ عید ترسیلات سے ذخائر بڑھیں گے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پر جانے والے اپنے خرچ کا زرِمبادلہ لے کر بھی جائیں گے، یورو بانڈ کے 25 کروڑ ڈالرز کا گرین شو آپشن ان فلو بھی آیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جنگ بندی سے تیل اور گیس کی ادائیگیاں بھی آسان ہوں گی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے سعودی عرب نے 1 ارب ڈالرز جمع کرائے جبکہ اس ہفتے یو اے ای کو 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی گئی، یہ اعداد آئندہ ہفتے کے ڈپازٹس میں شامل ہوں گے۔
دیکھیں

